Azaan News Network

Office No. 10, 22, Aslam Market, Aabpara, Islamabad – 051-2607468 – 03315495415

ANN NEWS LOGO ENG
ANN NEWS LOGO URDU
ANN NEWS WEBSITE THINGS NEW
ANN NEWS WEBSITE THINGS NEW
ANN NEWS WEBSITE THINGSFFFF
ANN NEWS WEBSITE THINGSFFFF

جیل سے رہائی کے بعد بشریٰ بی بی نے بنی گالہ کی بجائے کہاں قیام کیا ہے؟

پشاور: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے  وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی کی اینکسی میں قیام کر رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کے لیےالگ کمرہ اور خصوصی اسٹاف کا اہتمام کیا گیا ہے،  اس کے علاوہ سابق خاتون اول کےاعزاز میں گزشتہ رات عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کے قیام کے باعث پی ٹی آئی کے کئی مرکزی رہنما بھی وزیراعلیٰ ہاؤس میں موجود ہیں جب کہ ان سے پارٹی کے اہم رہنماؤں نے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔

واضح رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز توشہ خانہ کیس ٹو میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد انہیں جمعرات کو اڈیالہ جیل سے رہائی ملی، بشریٰ بی بی مجموعی طور پر 9 ماہ جیل میں رہیں۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!