Azaan News Network

Office No. 10, 22, Aslam Market, Aabpara, Islamabad – 051-2607468 – 03315495415

ANN NEWS LOGO ENG
ANN NEWS LOGO URDU
ANN NEWS WEBSITE THINGS NEW
ANN NEWS WEBSITE THINGS NEW
ANN NEWS WEBSITE THINGSFFFF
ANN NEWS WEBSITE THINGSFFFF

کھیل

مکی آرتھر پاکستانی کھلاڑیوں کی حد سے زیادہ تشہیر سے ناخوش، شکست پر خاموش نہ رہ سکے

 میڈیا یا کھلاڑیوں کے ایجنٹس کی جانب سے بے جا تشہیر کھلاڑیوں کے ذہن میں ایک غیر حقیقی تصور پیدا کرتی ہے: سابق کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم۔ فوٹو فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ حد سے زیادہ تشہیر کھلاڑیوں کو حقیقت سے دور کرتی ہے اور وہ خود کو اپنی حقیقی پوزیشن سے بلند سمجھنے لگ جاتے ہیں۔

مکی آرتھر نے انگلینڈ کے خلاف شکست کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ناصرف کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کی تعریف کی بلکہ ٹیم کے مورال اور کارکردگی پر منفی اثرات ڈالنے والے عوامل کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ہیں اور وہی درست کھلاڑی ہیں جو میدان میں موجود ہونے چاہئیں لیکن ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کے لیے ضروری ہے کہ انتخاب، ماحول اور انتظامیہ میں تسلسل پیدا کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ایک واضح ڈھانچے کی ضرورت ہے تاکہ وہ مکمل فوکس کے ساتھ بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔

مکی آرتھر نے اس بات پر زور دیا کہ میڈیا اور بعض مخصوص حلقوں کی جانب سے پھیلائی جانے والی منفی بیان بازی اور میڈیا ایجنڈا ٹیم کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

انہوں نے کھلاڑیوں کی حد سے زیادہ تشہیر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ میڈیا یا کھلاڑیوں کے ایجنٹس کی جانب سے بے جا تشہیر کھلاڑیوں کے ذہن میں ایک غیر حقیقی تصور پیدا کرتی ہے، جس سے وہ اپنی اصل حیثیت کو فراموش کر دیتے ہیں اور اپنے آپ کو زیادہ اہمیت دینے لگتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بات سمجھنا ضروری ہے کہ پاکستانی ٹیم کے لیے کھیلنا سب سے بہترین وقت ہونا چاہیے، کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو صحیح سمت میں استعمال کرنے کے لیے ایک منظم اور پروفیشنل ماحول کی ضرورت ہے تاکہ وہ پوری توجہ کے ساتھ کارکردگی دکھا سکیں۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

error: Content is protected !!